ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 16, 2024 9:37 AM

printer

NCB نے دلّی میں 900 کروڑ روپے مالیت کی کوکین ضبط کی ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نشیلی اشیاء فروخت کرنے والے گروپوں کو پکڑنے کا کام انتھک طریقے سے جاری رہے گا۔

نشیلی اشیاء پر کنٹرول پانے سے متعلق بیورو NCB نے، دلّی میں ایک بڑی کارروائی کے تحت، تقریباً 900 کروڑ روپے مالیت کی کوکین کی، اب تک کی سب سے بڑی کھیپ کا پتہ لگایا ہے۔

وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ ابھی تک جو تفتیش کی گئی ہے، اِس سے انکشاف ہوا ہے کہ بیرون ملک قائم  ایک گروپ اِس کام کو انجام دے رہا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ ضبط کی گئی کوکین کی کچھ مقدار، کوریئر یا چھوٹی کارگو خدمات کے ذریعہ، آسٹریلیا بھیجی جانی تھی۔ ابھی تک منشیات کے اِس گروپ کے دو اہم ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ضبط شدہ کوکین کے وسیلے کا پتہ لگانے اور اس گروپ کے رابطوں کی جانکاری حاصل کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے NCB کو اس اہم کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں