NASA کے دو خلا باز، سنیتا ولیمز اور Barry Wilmore، اسپیس X کے ساتھ فروری 2025 میں زمین پر واپس آئیں گے۔ وہ اصل میں آٹھ دن کے مشن پر خلا میں گئے تھے لیکن اب وہ اپنے بوئنگ اسٹار لائنر خلائی جہاز کے مسائل کی وجہ سے تقریباً آٹھ ماہ مدار میں گزاریں گے۔ ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اسٹار لائنر، عملے کے بغیر زمین پر واپس آئے گا۔خلائی جہاز کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے سفر کے دوران مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں Helium کا رساؤ اور Thrustersکی خرابی شامل ہے۔ بوئنگ اور اسپیس ایکس کو ناسا کی جانب سے کمرشیل خلائی پروازوں کے لیے بلین ڈالر کے معاہدوں سے نوازا گیا تھا۔
Site Admin | August 25, 2024 2:42 PM