ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 11, 2024 9:46 AM | NABARD SURVEY

printer

NABARD کے سروے میں کہا گیا ہے کہ 2016-17 اور 2021-22 کے درمیان دیہی علاقوں کے کنبوں کی اوسط ماہانہ آمدنی میں 57 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔

سال 2016-17 سے لے کر 2021-22 تک کے عرصے کے دوران دیہی علاقوں کے کنبوں کی اوسط ماہانہ آمدنی میں 57 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ زرعی اور دیہی ترقی سے متعلق قومی بینک NABARD کے دوسرے کُل ہند دیہی مالی شمولیت سروے کے مطابق سال 2016-17 میں اوسط ماہانہ آمدنی 8 ہزار 59 روپے تھی جو 2021-22 میں بڑھ کر  12 ہزار 698 روپے ہوگئی۔ اِن کنبوں کے اوسط ماہانہ اخراجات بھی 6 ہزار 600 روپے سے بڑھ کر 11ہزار 200 روپے سے زیادہ ہوگئے۔

مذکورہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ مالی بچت میں بھی اضافہ ہوا۔ اِس عرصے کے دوران اِن کنبوں کی اوسط بچت 13ہزار 200 روپے سے زیادہ ہوگئی جبکہ پہلے یہ لگ بھگ 9ہزار 100 روپے تھی۔

سال 2021-22 میں تقریباً 66 فیصد کنبوں کی بچت میں 2016-17 کے مقابلے 50 اعشاریہ 6 فیصد کا اضافہ ہوا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں