August 30, 2024 9:21 AM | Moody's Rating

printer

Moody نے اپنی درجہ بندی میں مالی سال 2024 کیلئے بھارت کی GDP کی شرحِ ترقی کے تخمینے کو بڑھا کر 7 اعشاریہ دو فیصد کردیا ہے۔

نیویارک میں قائم عالمی درجہ بندی سے متعلق ایجنسی Moody نے بھارت کیلئے اصل مجموعی گھریلو پیداوار کی شرحِ نمو کے اپنے تخمینے میں اضافہ کیا ہے۔ اُس نے مالی سال 2024 کیلئے 7 اعشاریہ دو فیصد شرحِ ترقی کا اندازہ لگایا ہے، جبکہ اِس سے پہلے 2024 کیلئے اُس نے 6 اعشاریہ آٹھ فیصد کا تخمینہ لگایا تھا۔ عالمی درجہ بندی سے متعلق ایجنسی نے 2025 کیلئے بھی اپنے اندازے میں تبدیلی کرتے ہوئے اِسے 6 اعشاریہ چھ فیصد رکھا ہے۔

Moody نے اِس بات کا اظہار کیا ہے کہ 2024 کی پہلی سہ ماہی میں بھارتی معیشت نے سخت اقتصادی پالیسی اور مالی استحکام کی خاطر کوششوں کے باوجود 7 اعشاریہ آٹھ فیصد کی شرح سے ترقی کی۔ اُس نے اِس بات کو بھی اُجاگر کیا ہے کہ صنعتوں اور خدمات سے متعلق دونوں شعبے خاطر خواہ ترقی کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں