ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 7, 2024 3:01 PM

printer

ISSF جونیئر عالمی نشانے بازی چمپئن شپ میں بھارت سونے کے 13 تمغوں کے ساتھ سرفہرست

بھارت کے کھلاڑی دیپک دلال، کمل جیت اور راج چندرا نے پیرو کے لیما میں جونیئر ورلڈ شوٹنگ چمپئن شپ کے آخری دن مردوں کے پچاس میٹر پسٹل ٹیم مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا۔ بھارتی ٹیم نے آزبائیجان کی ٹیم کو محض ایک پوائنٹ سے ہرایا اور اُس نے ایک ہزار 616 پوائنٹس حاصل کیے۔ کُل ملا کر بھارت کے جونیئر نشانے باز کھلاڑیوں نے اِس چمپئن شپ میں 24 تمغے حاصل کرکے پہلا مقام حاصل کیا۔ اِن تمغوں میں 13 سونے کے، 3 چاندی اور 8 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ اٹلی دوسرے مقام پر جبکہ ناروے تیسرے مقام پر رہا۔ اگلی مرتبہ نشانے بازی کے مقابلے نئی دلی میں ہوں گے۔ رائفل، پسٹل اور شاٹ گَن میں باوقار ISSF عالمی کپ فائنل 13 سے 18 اکتوبر کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں