IPL ٹی-ٹوینٹی کرکٹ میں کل رات ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں، ممبئی انڈینس نے سنرائزرس حیدرآباد کو 4 وکٹ سے ہرادیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سنرائزرس حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورس میں پانچ وکٹ پر 162 رن بنائے، جس میں ابھیشیک شرما نے سب سے زیادہ 40 رن اسکور کئے۔ ممبئی انڈینس کیلئے Will Jacks نے دو وکٹ حاصل کئے۔
جواب میں ممبئی انڈینس نے جیت کا نشانہ 18 اوورس اور ایک گیند میں 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ Will Jacks نے 36 رن بنائے، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آج بینگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بینگلور کا مقابلہ پنجاب کنگس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔×