IPL کرکٹ میں آج وشاکھا پٹنم کے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی اسٹیڈیم میں ڈیلی کیپٹلس کا مقابلہ لکھنؤ سُپر جائنٹس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
کَل چنئی سُپر کنگس نے ممبئی انڈینس کو چار وکٹ سے ہرا دیا۔ چنئی کی ٹیم نے 156 رَن کا نشانہ 19 اوورس اور ایک گیند میں چھ وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔ Rachin Ravindra نے 65 رَن بنائے اور آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔ نور احمد کو عمدہ کارکردگی کیلئے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے چار وکٹ لئے۔ x