IPL ٹی-ٹوینٹی کرکٹ میں کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے سنرائزرس حیدرآباد کو 80 رن سے ہرادیا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے سنرائزرس حیدرآباد کو جیت کیلئے 201 رن کا نشانہ دیا تھا، لیکن اُس کی پوری ٹیم 16 اوورز اور چار گیندوں میں 120 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سنرائزرس حیدرآباد کیلئے Heinrich Klaasen نے سب سے زیادہ 33 رن بنائے۔ کولکاتا کیلئے ویبھو اروڑا نے تین وکٹ حاصل کئے۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آج لکھنؤ کے ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں لکھنؤ سُپرجائنٹس کا مقابلہ ممبئی انڈینس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔×