ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 12, 2025 10:10 AM | IPL Cricket

printer

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے میزبان چنئی سُپر کنگس کو 8 وکٹ سے ہرایا۔

IPL کرکٹ میں کل رات چنئی میں کھیلے گئے میچ میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے چنئی سُپر کنگس کو 8 وکٹ سے ہرایا۔ جیت کے لیے مقررہ 104 رن کے ہدف کو کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے صرف 10 اوورس اور ایک گیند میں حاصل کر لیا۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے CSK نے مقررہ 20 اوورس میں 9 وکٹ پر 103 رن بنائے تھے۔

کولکاتہ کی طرف سے سنیل نارائن نے 18 گیند میں 44 رن بنائے اور تین وکٹ بھی حاصل کیے لہٰذا انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج لکھنؤ میں سہ پہر ساڑھے تین بجے لکھنؤ سُپر جائنٹس کا مقابلہ گجرات ٹائٹنس سے اور شام ساڑھے سات بجے حیدرآباد میں پنجاب کنگس کا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد سے ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں