IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، کل رات حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس نے سن رائزرس حیدرآباد کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ گجرات ٹائٹنس نے جیت کے لیے 153 رن کا نشانہ16 اوورس 4 گیندوں میں 3 وکٹ پر آسانی سے حاصل کر لیا۔ اس سے پہلے گجرات ٹائٹنس نے ٹاس جیتا اور گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سن رائزرس حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ پر 152 رن بنائے۔
آج ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں، ممبئی انڈینس کا مقابلہ رائل چیلنجرس بنگلورو سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔×