IPL کرکٹ میں، کل رات دلّی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس نے دلّی کیپیٹلز کو 12 رن سے ہرا دیا۔
پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے پانچ وکٹ پر 205 رن بنائے۔ تلک ورما نے 33 گیندوں پر 59 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ Ryan Rickelton، سوریہ کمار یادو اور نمن دھیر نے بھی کامیاب تعاون دیا۔
جواب میں دلّی کیپیٹلز 19 اوورس میں 193 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ دلّی کی جانب سے کرون نائر نے 40 گیندوں پر 89 رن بنائے۔
کرن شرما نے تین جبکہ Mitchell Santner نے دو وکٹیں حاصل کی۔ آج لکھنؤ کے ایکانہ اسٹیڈیم میں لکھنؤ سُپر جائنٹس اور چنئی سُپر کنگس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔×