IPL کرکٹ میں آج چنڈی گڑھ کے مہاراجہ Yadavindra سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پنجاب کنگس کا مقابلہ کولکاتا نائٹ رائڈرس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
اس سے قبل کل رات Ekana کرکٹ اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگس نے اپنے پانچ میچوں میں ہار کے سلسلے کو ختم کرتے ہوئے میزبان لکھنؤ سپر جائنٹس پر پانچ وکٹ سے جیت حاصل کی۔ 167 رن کی جیت کا نشانہ حاصل کرنے کیلئے چنئی سپر کنگس نے اچھی شروعات کی۔ سلامی بلے بازوں رچِن رویندر اور رشید شیخ نے 50 رن کی شراکت داری کی۔ جبکہ شِوم دوبے نے 37 گیندوں 43 رن بناکر اہم کردار ادا کیا۔ البتہ مہندر سنگھ دھونی کی طرف سے 11 گیندوں میں 26 رن نے چنئی سپرکنگس کو جیت دلانے میں نمایا رول ادا کیا۔ مہندر سنگھ دھونی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔×