بھارتی موسمیات محکمے IMD کی پیشگوئی صحیح ثابت ہونے میں گزشتہ 10برس میں 40 سے 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے IMD کے ڈائرکٹر مرتنجوئے مہاپاترا نے کہا کہ شدید بارش کے معاملے میں پیشگوئی درست ثابت ہونے میں بھی 60 سے 80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
IMD کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مہاپاترا نے کہا کہ جب موسمیات کے محکمے کی شروعات ہوئی تھی تو اُس وقت موسمیات سے متعلق 80 مراکز تھے لیکن آج 550 محکمہ جاتی مراکز، 2 ہزار آٹومیٹک موسمیاتی مراکز اور 39 ڈاپلر رڈار ہیں۔ x