September 18, 2024 3:00 PM

printer

IMD نے مدھیہ پردیش، اترپردیش، راجستھان،ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تری پورہ، انڈمان اور نکوبار اور جزیروں کے بعض علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے مدھیہ پردیش، اترپردیش اور راجستھان میں آج بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ ہریانہ، چنڈی گڑھ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور انڈمان و نکوبار جزائر کے علاقوں میں بھی الگ الگ مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ اِسی دوران اترپردیش میں شدید بارش اور باندھوں سے دریاؤں میں مسلسل پانی چھوڑے جانے کے سبب ریاست کے 24 ضلعوں میں 5 لاکھ سے زیادہ افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں