کیرالہ میں نپاہ سے ہونے والی موت کے مدنظر ICMR کی ایک چھ رکنی ماہرین کی ٹیم صحت عامہ سے متعلق اقدامات میں ریاست کی مدد کے لیے کوزی کوڈ پہنچ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے ریاست کے محکمہ صحت کی مدد کے لیے، ایک کثیر رخی جوائنٹ ٹیم تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ معاملات کی جانچ، وبا سے متعلق رابطوں کی شناخت اور تکنیکی تعاون فراہم کرے گی۔ ICMR نے ایک موبائلBSL-3 لیباریٹری بھی کوزی کوڈ روانہ کی ہے تاکہ متوفی لڑکے کے رابطے میں آنے والے لوگوں کے اضافی نمونوں کی جانچ کی جا سکے۔
Site Admin | July 22, 2024 10:14 AM