ICC چیمپئنز ٹرافی کے نویں ایڈیشن کا آغاز آج سہ پہر ہوگا۔ دفاعی چیمپین پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ بھارتی وقت کے مطابق میچ سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
روہت شرما کی قیادت والی بھارتی ٹیم کل دبئی کے بین الاقوامی اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
اس ٹورنامنٹ میں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کی آٹھ سرکردہ ٹیمیں اپنے جوہر دکھائیں گی۔ ٹورنامنٹ کے میچز پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے، فائنل اگلے مہینے کی 9 تاریخ کو کھیلا جائے گا۔
خواتین پریمیر لیگ میں، کل رات ودودرا کے کوٹامبی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک میچ میں ممبئی انڈینس نے گجرات جائنٹس کو 5 وکٹ سے ہرایا۔
آج شام اسی مقام پر یو پی وارئرس کا مقابلہ ڈیلی کیپیٹلس سے ہوگا۔ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
اُدھر FIH پرو ہاکی لیگ میں، کل رات بھوبنیشور کے کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی مردوں کی ٹیم عالمی چیمپئنس جرمنی سے چار-ایک سے ہار گئی۔ دونوں ٹیموں کا آج شام پھر سے مقابلہ ہوگا۔ دوسری طرف ایک سنسنی خیز میچ میں بھارتی خواتین ٹیم بھی اسپین سے تین کے مقابلے چار گول سے ہار گئی۔ دونوں ہی ٹیمیں آج شام پھر آمنے سامنے ہوں گی۔
ITTF-ATTU ایشین کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 2025 کے 34ویں ایڈیشن کا آج صبح چین کے شہر Shenzhen میں ہو رہا ہے۔ بھارت نے دنیا کے 42 ویں نمبر کے کھلاڑی ساتھ کمل کی قیادت میں ایک 6 رکنی ٹیم بھیجی ہے۔×