ICC چمپئنز ٹرافی کرکٹ میں کَل رات دبئی بین الاقوامی کرکٹ اسٹیدیم میں گروپ- اے کے ایک مقابلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹ سے ہراکر اس ٹورنامنٹ میں جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد بنگلہ دیش کی پوری ٹیم محض 228 رن پر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کیلئے توحید Hridoy نے سینچری بنائی اور ذاکر علی نے 68 رن اسکور کئے۔ بھارت کیلئے تیز گیند باز محمد شامی نے پانچ وکٹ، جبکہ ہرشِت رانا نے تین اور اکشرپٹیل نے دو وکٹ حاصل کئے۔ شُبھمن گِل کی سینچری کی بدولت بھارتی ٹیم نے 47 ویں اوور میں ہی جیت حاصل کرلی۔ گِل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آج پاکستان کے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں گروپ-بی کے تحت افغانستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے سے کھیلا جائے گا۔×
Site Admin | February 21, 2025 9:47 AM | CRICKET-ICC CT
ICC چمپئنز ٹرافی کرکٹ میں کَل رات دبئی بین الاقوامی کرکٹ اسٹیدیم میں گروپ- اے کے ایک مقابلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹ سے ہراکر اس ٹورنامنٹ میں جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔
