مردوں کے آئی سی سی ٹی-ٹوینٹی عالمی کپ کرکٹ میں کل رات جنوبی افریقہ نے Antigua کے Sir Vivian Richards اسٹیڈیم میں گروپ-2 سے سپرآٹھ مقابلے میں USA کو 18 رن سے ہرادیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورس میں چار وکٹ کے نقصان پر 194 رن بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کیلئے Quinton De Kock کے 74 جبکہ Aiden Markram نے 46 رن بنائے۔ 195 رن کے حصول کیلئے کھیلتے ہوئے USA نے 20 اوورس میں چھ وکٹ پر 176 رن بنائے۔ Quinton De Kock کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس وقت St.Lucia کے Daren Sammy نیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہو رہا ہے جبکہ بھارت اور افغانستان آج شام اپنی سپر آٹھ مہم کا آغاز کریں گے۔ آکاشوانی سے اس میچ کا رواں تبصرہ نشر کیا جائے گا۔ x