لندن میں بجلی کے سب اسٹیشن میں زبردست آگ لگنے کے بعد Heathrow ہوائی اڈے کو چوبیس گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ بجلی گُل ہوجانے کے نتیجے میں دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے میں سرگرمیاں کافی متاثر ہوئی ہیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے کہا ہے کہ آگ لگنے کا سبب ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ اور Heathrow ہوائی اڈے پر کم از کم 120 پروازوں کو دیگر ہوائی اڈوں کی طرف منتقل کردیا گیا ہے اور Heathrow ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی ایک ہزار تین سو 51 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
ایئر انڈیا نے لندن کے لئے سبھی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔x