August 21, 2024 9:50 AM

printer

EPFO میں اِس سال جون میں، 19 لاکھ 29 ہزار لوگ شامل ہوئے

ملازمین کے پرویڈنٹ فنڈ کی تنظیم، EPFO میں اس سال جون کے مہینے میں 19 لاکھ 29 ہزار اراکین کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 7 اعشاریہ آٹھ چھ فیصد زیادہ ہے۔

محنت اور روزگار کی وزارت نے کہا ہے کہ اراکین کی تعداد میں ہوئے اس اضافے کی وجہ روزگار کے بڑھتے موقع اور دیگر مختلف عوامل ہیں۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال جون کے مہینے میں 10 لاکھ 25 ہزار کے قریب نئے اراکین کا اندراج ہوا ہے۔

اعداد و شمار کا قابل توجہ حصہ 18 سے 25 سال کے نوجوانوں کی تعداد ہے جو اس سال جون کے مہینے میں   درج شدہ نئے اراکین کی تعداد کا لگ بھگ 59 اعشاریہ  ایک چار فیصد ہے۔

Payroll کے اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ لگ بھگ 14 لاکھ 15 ہزار اراکین نے EPFO سے اپنا نام خارج کروایا اور پھر دوبارہ اس میں شامل ہوگئے۔

یہ ہندسہ، گذشتہ سال جون کے مقابلے 11 اعشاریہ سات نو فیصد کی سال درسال نمو کو ظاہر کرتا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں