ایلن مسک کی کمپنی Space X منگل کے روز امریکہ کے Cape Canaveral سے بھارت کے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ GSAT-20 کو خلا میں بھیجے گی۔ بھارت کے خلائی تحقیق کے ادارے، اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے کہا کہ Sapce X کا Falcon-9 راکٹ اسرو کے GSAT-20 کو، جسے GSAT N-2 بھی کہا جاتا ہے، 19 نومبر کو خلا میں پہنچائے گا۔ توقع ہے کہ یہ سیٹیلائٹ 14 سال تک کام کرے گا۔ یہ پورے بھارت میں اہم خدمات فراہم کرے گا جس میں دور دراز کے علاقوں میں انٹرنیٹ کنکٹویٹی بھی شامل ہے۔ چار ہزار 700 کلوگرام کا GSAT-20 بھارت کے سب سے وزنی مواصلاتی سٹیلائٹس میں سے ایک ہے۔
GSAT-20 کو خلا میں بھیجنے کے لیے Space X کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ بھارت کے اپنے راکٹ LVM-3، جو “Bahubali” کے نام سے مقبول ہے، اس کافی وزنی سٹیلائٹ کو خلا میں نہیں لے جا سکتا تھا۔ اسرو کی کمرشیل شاخ New Space India Ltd (NSIL) کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر رادھا کرشننDurairaj نے کہا کہ اسرو نے Space X کے Falcon 9 راکٹ سے اتنے وزنی سٹیلائٹ کو خلا میں بھیجنے کے لیے اچھا سودا کیا ہے۔x