ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 21, 2024 10:06 AM | PM- DOMINICA

printer

Dominica نے وزیراعظم نریندمودی کو اپنے اعلیٰ ترین قومی اعزاز سے نوازا ۔

کامن ویلتھ آف ڈومینکا نے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے اعلیٰ ترین قومی اعزاز ”دی ڈومینکا ایوارڈ آف آنر“ سے نوازا ہے۔ ڈومینکا کے صدر Sylvanie Burton نے کووڈ19- عالمی وبا کے دوران ڈومینکا کیلئے وزیراعظم مودی کی خدمات اور دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو مستحکم کرنے کیلئے اُن کی لگن اور جذبے کو تسلیم کئے جانے پر اِس اعزاز سے نوازا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کَل رات Guyana میں بھارت اور CARICOM کے درمیان دوسری سربراہ کانفرنس کے موقعے پر ڈومینکا کے اپنے ہم منصب Roosevelt Skerrit سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے ڈومینکا کے اعلیٰ اعزاز عطا کئے جانے کیلئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آب و ہوا میں لچک، حفظان صحت، صلاحیت سازی اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے جیسے شعبوں میں بھارت اور ڈومینکا کے درمیان تعاون کیلئے مواقع تلاش کرنے پر غوروخوض کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں تعاون کرنے پر بھی تبادلہئ خیال کیا۔ جناب مودی نے بھارتCARICOM- دوسری سربراہ کانفرنس کے موقع پر Suriname کے صدر چندرکا پرساد چان سنتوکھی سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے معاشی تعاون کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور بھارت اور Suriname کے درمیان شراکت داری پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ جناب مودی نے گویانا میں بھارتCARICOM- دوسری سربراہ کانفرنس کے موقع پر Trinidad and Tobago کے وزیراعظم ڈاکٹر Keith Rowley کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔

جناب مودی نے بھارت کے اہم UPI پلیٹ فارم اپنانے کیلئے ڈاکٹر Rowley کو مبارکباد دی۔

جناب مودی نے Bhamasکے اپنے ہم منصب Philip Brave Davis کے ساتھ میٹنگ کے دوران معاشی تعلقات مستحکم کرنے اور آب و ہوا میں تبدیلی سے نمٹنے کی  کارروائی پر توجہ مرکوز کی۔

وزیراعظم نے Grenadian کے اپنے ہم منصب Dickon Mitchell کے ساتھ میٹنگ کی۔ دونوں رہنماؤں نے تعلیم، ICT، حفظان صحت، خوراک کی فراہمی، کرکٹ، صلاحیت سازی اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب مودی نے St. Lucia کے اپنے ہم منصب Philip J Pierre کے ساتھ میٹنگ کے دوران صلاحیت سازی، تعلیم، صحت، کرکٹ اور یوگ کے شعبوں میں تعاون کرنے پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی رشتوں کو مزید تقویت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں