August 7, 2024 2:29 PM

printer

CII بمسٹیک کاروباری فورم، سرکاری اور پرائیویٹ شعبوںسمیت انفرادی سرمایہ کاروں کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع فراہم کررہا ہے: خارجی امور کے وزیر مملکت

خارجی امور کے وزیر مملکت Pabitra Margherita نے کہا ہے کہ CII بمسٹیک کاروباری فورم، سرکاری اور پرائیویٹ شعبوں، پالیسی سازوں اور مفکرین، صنعت وتعلیم اور کاروباری انجمنوں کے نمائندوں نیز انفرادی سرمایہ کاروں کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع فراہم کررہا ہے۔ کل نئی دلی میں سربراہ کانفرنس سے اپنے خطاب میں جناب Margherita نے کہاکہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ جنس کو اصل دھارے میں لانا کاروباری سمٹ کے ایجنڈے کا ایک حصہ ہے۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ یہ وزیراعظم نریندرمودی کے ترقی کے نظریہ سے مطابقت رکھتا ہے جو نہ صرف خواتین پر مرکوز ہے بلکہ خواتین کی قیادت پر مبنی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ خواتین کی قیادت میں ترقی بھارت کی جی 20 کی صدارت کا ایک جامع عنصر تھا اور یہ پائیدار ترقی کیلئے لازمی ہے۔جناب Margherita نے اس بات پر زور دیا کہ بمسٹیک خطہ دنیا کی آبادی کے تقریبا 25 فیصد پر مشتمل ہے جہاں قدرتی اور انسانی دونوں وسائل موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ بمسٹیک بھارت کیلئے خصوصیت کا حامل ہے اور یہ ہماری پڑوس مقدم، مشرق نواز اور ساگر پالیسیوں کا مرکز ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں