CBI نے UGC NET امتحان کے سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے۔ محکمہئ تعلیم کے سکریٹری کی طرف سے موصولہ شکایت کی بنیاد پر تعزیرات ہند کی دفعہ 420 کی 120-B شِق کے تحت نامعلوم ملزم افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ CBI کے مطابق شکایت میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن UGC کو اِس طرح کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ UGC NET امتحان میں کچھ ہیراپھیری کی گئی ہے۔
امتحان کے انعقاد سے متعلق ایجنسی نے اِس مہینے کی 18 تاریخ کو ملک کے مختلف شہروں میں دو شفٹوں میں یہ امتحان کرایا تھا۔