مغربی بنگال میں مرکزی جانچ بیورو CBI نے ایک زیرِ تربیت خاتون ڈاکٹر کی آبرو ریزی اور قتل کیس کے تناظر میں کولکاتہ کے RG Kar میڈیکل کالج اسپتال میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے سلسلے میں آج صبح 15 مقامات پر تلاشی کی کارروائی کی۔ CBI کی ایک ٹیم میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر سندیپ گھوش سے، اُن کی رہائش گاہ پر پوچھ تاچھ کررہی ہے، جبکہ CBI کی ایک اور ٹیم میڈیکل کالج کی نئی پرنسپل اور وائس پرنسپل سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ اس کے علاوہ، CBI کی دیگر ٹیمیں اسپتال کے سابق سپرنٹنڈنٹ پروفیسر Debashis Som اور وائس پرنسپل ڈاکٹر سنجے وَشِشٹھ نیز میڈیکل سپلائر Bipal Singh سے، اُن کی رہائش گاہوں پر پوچھ تاچھ کررہی ہے۔
Site Admin | August 25, 2024 2:34 PM