September 15, 2024 9:59 AM

printer

CBI نے ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس کے سلسلے میں آرجی کَر میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل اور پولیس کے ایک اہلکار کو گرفتار کیا

مغربی بنگال میں مرکزی تحقیقاتی بیورو CBI نے کَل آر-جی-کَر میڈیکل کالج اور اسپتال کی ٹرینی ڈاکٹر کی   عصمت دری اور قتل کیس کے سلسلے میں آرجی کَر میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور Tala پولیس اسٹیشن کے سابق آفیسر انچارج ابھیجیت مَنڈل کو گرفتار کیا۔ CBI کے ذرائع نے کہاہے کہ اُن پر ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے اور FIR درج کرانے میں تاخیر کے الزامات ہیں۔ سی بی آئی نے ابھیجیت منڈل سے اُن کی گرفتاری سے پہلے کئی گھنٹے پوچھ تاچھ کی۔ اِس سے پہلے سی بی آئی نے آرجی کر اسپتال میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق ایک الگ کیس میں سندیپ گھوش کو گرفتار کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں