ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 12, 2024 9:37 AM

printer

CBI نے نیٹ پیپرلیک معاملے کے سرغنہ کو گرفتار کیا

مرکزی تفتیشی بیورو CBI نے نیٹ پیرلیک معاملے میں سرغنہ تصور کئے جانے والے ایک شخص راکیش رنجن عرف راکی کو گرفتار کیاہے۔ اسے دس دن کیلئے CBI کی تحویل میں دے دیاگیاہے۔ راکی کا اس معاملے کے ایک اور اہم ملزم سنجیو مکھیا سے بھی تعلق ہے جو اس میں دودہائی سے ملوث ہے اور مفرور ہے۔ جانچ ایجنسی نے ابھی تک ایک درجن سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیاہے جس میں جھارکھنڈ میں ہزاری باغ کے ایک اسکول کے پرنسپل اور وائس پرنسپل شامل ہیں۔ CBI  نے مختلف ریاستی  فورسز NEET جیسے مسابقتی امتحانات کے سوال نامے لیک ہونے سے متعلق ملک گیر سطح کے ایک Racket کی تحقیقات کررہی ہیں۔ CBI نے اب تک چھ ایف آئی آر داخل کی ہیں جن میں بہار میں تین الگ الگ معاملوں میں پانچ ایف آئی آر شامل ہیں۔ ابھی تک کی جانچ سے اشارہ ملتا ہے کہ NEETپیپر لیک اصل میں ہزاری باغ کے OASISاسکول سے ہوسکتا ہے۔CBIکے ایک افسر نے کہا کہ وہاں سے یہ بہار بھی پہنچ گیا۔NEET-UG امتحان انڈرگریجویٹ میڈیکل کورسز کیلئے ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں