August 7, 2024 2:32 PM

printer

CBI نے تین طلبا کی موت کی تحقیقات کا معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا

مرکزی جانچ بیورو CBI نے دلی کے ایک کوچنگ سینٹر میں پانی بھر جانے کے بعد IAS کی تیاری کررہے تین طلبا کی موت کی تحقیقات کا معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا ہے۔ اس سے قبل دلی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی تھی۔ گزشتہ دنوں قومی راجدھانی کے اولڈ راجندر نگر میں ایک کوچنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں پانی بھرجانے کے بعد IAS کی تیاری کررہے تین طلبا کی ڈوبنے سے موت ہوگئی تھی۔ مرکزی وزارت داخلہ نے اس واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی حادثے کی وجوہات، جوابدہی طے کرنے، احتیاطی اقدامات اور پالیسی میں تبدیلی کی سفارشات کے حوالے سے انکوائری کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں