مرکزی جانچ بیورو CBI نے بہار میں NEET UG داخلہ امتحان کا پیپر لیک ہونے کے کیس میں 13 ملزموں کے خلاف اپنی پہلی فرد جرم داخل کی ہے۔ ایجنسی نے کہاہے کہ IPC یعنی تعزیرات ہند کی دفعہ 120-B، 201، 409، 380، 411، 420 اور 109 کے تحت پیپر لیک ہونے کے گھپلے کے سرغنہ منیش پرکاش، سکندر Yadvendu اور گیارہ دیگر افراد کے خلاف کیس درج کیے گئے ہیں۔
NEET UG پیپر لیک ہونے کے کیس میں بہار پولیس کے اقتصادی جرائم سے متعلق شعبے نے ایک منظم بین ریاستی گروہ کا پردہ فاش کیا تھا۔ یہ معاملہ 23 جون کو CBI کے سپرد کیا گیا تھا۔ CBI اِس کیس کے دیگر پہلوؤں کے بارے میں دوسرے ملزموں اور مشتبہ افراد کے خلاف مزید چھان بین کر رہی ہے۔ کئی دیگر ملزم پہلے ہی پولیس حراست میں ہیں یا عدالتی تحویل میں۔چھان بین سے معلوم ہوا ہے کہ امتحان سے ایک دن پہلے جھارکھنڈ میں ہزاری باغ سینٹر سے سوالنامے افشا ہوئے تھے۔