مرکزی جانچ بیورو CBI نے عالمی سطح پر لوگوں کو نشانہ بناکر کی جانے والی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث انتہائی منظم سائبر جرائم نیٹ ورک کے 26 بڑے کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ CBI نے تکنیک پر مبنی بڑے جرائم نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے 32مقامات پر تلاشی کی مربوط کارروائی کے بعد اِن ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ ایجنسی نے بتایا ہے کہ گرفتار کئے گئے دس بڑے کارندے پونے کے ہیں جبکہ گیارہ وشاکھا پٹنم اور پانچ حیدرآباد سے ہیں۔ سی بی آئی نے 950 سے زیادہ اشیاء ضبط کی ہیں، جن میں الیکٹرانک آلات، موبائل فون، لیپ ٹاپ، مالی جانکاری، مواصلاتی ریکارڈ اور قابل اعتراض مواد شامل ہیں، جنہیں مجرمانہ سرگرمی اور لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کیلئے سائبر جرائم نیٹ ورک استعمال کرتا تھا۔ سی بی آئی کی ٹیم نے تلاشی کی کارروائی کے دوران ملزموں کے قبضے سے 58 لاکھ روپے سے زیادہ نقد، تین لگزری گاڑیاں اور Locker Keys بھی برآمد کی ہیں۔ سی بی آئی کے مطابق مذکورہ نیٹ ورک کے کارندے خود کو تکنیکی معاون خدمات کا اہلکار بتاکر خاص طور پر امریکہ میں لوگوں کو نشانہ بناتے تھے اور سائبر دھوکہ دہی کا ارتکاب کرتے تھے۔
Site Admin | September 30, 2024 2:57 PM
CBI نے انتہائی منظم سائبر جرائم نیٹ ورک کے 26 بڑے کارندوں کو گرفتار کرلیا
