BSF کے ڈائریکٹر جنرل دَلجیت چودھری نے تریپورہ میں 856 کلو میٹر طویل بھارت-بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر سکیورٹی اور عملی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ بنگلہ دیش میں جاری انتشار کے دوران انہوں نے کَل اگرتلہ میں Salbagan میں واقع فرنٹیئر ہیڈ کوارٹرس میں BSF کے اعلیٰ اہلکاروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
جناب چودھری نے کسی بھی قسم کی دراندازی اور بین سرحدپار جرائم کی روک تھام کرتے ہوئے سرحد کی حفاظت میں نیم فوجی دستوں کی انتھک کوششوں کو سراہا۔
اپنے ایک روزہ دورے کے دوران انہوں نے تریپورہ کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل امیتابھ رنجن اور انٹلی جنس کے ڈی جی انوراگ دھنکڑ سے بھی ملاقات کی۔