ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 4, 2025 10:14 AM

printer

BJP کے اراکین پارلیمنٹ نے راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کی

BJP کے اراکین پارلیمنٹ نے راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کی اور کانگریس کی سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ سونیا گاندھی کی جانب سے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کے خلاف دیے گئے اُن کے بیانات پر پارلیمانی مراعات شکنی کا نوٹس داخل کیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خلاف سونیا گاندھی کے ریمارکس، پارلیمانی روایات کے مقرر کردہ قواعد و ضوابط، اخلاقیات اور آداب کے خلاف ہیں۔

BJP کے اراکین پارلیمنٹ نے راجیہ سبھا کے چیئرمین سے اِس معاملے کا نوٹس لینے اور محترمہ گاندھی کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر اظہار خیال کرتے ہوئے BJP کے رکن پارلیمنٹ فگّن سنگھ کُلستے نے کہاکہ محترمہ گاندھی ریمارکس پارلیمانی روایات اور طرزِ عمل کی خلاف ورزی ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں