ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 1, 2025 4:03 PM

printer

BJP کے کئی ارکان پارلیمنٹ اور مخلوط اتحاد کے ارکان نے مرکزی بجٹ کا یہ کہتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے

BJP کے کئی ارکان پارلیمنٹ اور مخلوط اتحاد کے ارکان نے مرکزی بجٹ کا یہ کہتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے کہ اس میں کئی تجویزیں ایسی ہیں، جن میں غریبوں کا خیال رکھا گیا ہے اور متوسط طبقے کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ زراعت کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ بجٹ کا مقصد بھارت کو ایک خود کفیل ملک بنانا ہے اور اس میں زراعت کو ترجیح دی گئی ہے کیونکہ یہ ملک کی معیشت کی بنیاد ہے۔

ادھر مرکزی وزیر جوترآدتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ یہ بجٹ وزیراعظم نریندر مودی کے نظریئے اور وکست بھارت کے مشن کے عین مطاق ہے۔ JDU کے ممبر پارلیمنٹ سنجے کمار جھا نے کہا ہے کہ متوسط طبقے کو انکم ٹیکس میں راحت پہنچانے کا بڑا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہوا بازی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بہار کیلئے مخصوص اعلان کرنے پر وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی ستائش کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں