BJP کے سینئر رہنما نائب سنگھ سینی کو آج لگاتار دوسری مدت کے لیے ہریانہ کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف دلایا جائے گا۔ حلف برداری کی یہ تقریب پنچ کُلہ کے شالیمار گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔
وزیراعظم نریندر مودی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ جناب نائب سنگھ سینی نے کَل گورنر بندارو دتّہ تِریہ سے ملاقات کی اور انتخابات کے بعدBJP قانون ساز پارٹی کے رہنما کے طور پر ریاست میں ایک نئی حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ پیش کیا تھا۔
نامزد وزیراعلیٰ نائب سنگھ نے کہا ہے کہ ریاست میں 24 ہزار سرکاری نوکریوں کی بھرتی کے امتحان کے نتیجے کا آج اعلان کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ جو امیدوار ہریانہ پبلک سروس کمیشن اور ہریانہ اسٹاف سلیکشن کمیشن کی طرف سے چنے گئے ہیں، انھیں تقرر نامے دیے جانے سے قبل اضافی وقت دیا گیا ہے، تاکہ وہ کیریکٹر سر ٹیفکیٹ اور میڈیکل سر ٹیفکیٹ جمع کر سکیں۔