ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 5, 2024 9:50 AM

printer

BJP کے سینئر رہنما دیوندر فڑنویس آج تیسری مرتبہ مہاراشٹر کے وزیراعلی کے طور پر حلف لیں گے۔

BJP کے سینئر رہنما دویندر فڑنویس کو آج تیسری مرتبہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف دلایا جائے گا۔ گورنر  سی پی رادھا کرشنن ممبئی کے تاریخی آزاد میدان میں آج شام ساڑھے پانچ بجے، انہیں عہدے اور راز داری کا حلف دلائیں گے۔ جناب فڑنویس کو کَل اتفاق رائے سے BJP لیجسلیچر پارٹی کا رہنما منتخب کیا گیا تھا۔ جناب فڑنویس نے اتحادی پارٹیوں کے رہنما شیوسینا کے سربراہ ایکناتھ شندے اورNCP کے سربراہ اجیت پوار کے ہمراہ کل گورنر موصوف سے ملاقات کی، جنہوں نے، اُنہیں ریاست میں نئی سرکار تشکیل دینے کیلئے مدعو کیا تھا۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                         V-C Prarthna

دیویندر فڑنویس ریاست کے 21 ویں وزیراعلیٰ ہوں گے۔ توقع ہے کہ اُن کے ساتھ ریاستی کابینہ کے وزراء بھی عہدے کا حلف لیں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی، سینئر مرکزی وزراء، گورنرس، NDAکی حکومت والی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ، پارٹی کے عہدیداران اور مہایوتی کے لیڈران اِس تقریب میں شرکت کریں گے۔ حلف برداری کی اس تقریب کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔

ممبئی سے پرارتھنا کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں…..

    گورنر موصوف سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب فڑنویس نے کہا کہ شیوسینا اور NCP کے علاوہ راشٹریہ سماج Paksha، جن سوراجیہ شکتی پارٹی، یووَا سوابھیمان پکش کے روی رانا اور دو دیگر آزاد ارکان اسمبلی نے، انہیں حمایت کا خط سونپا ہے۔ جناب فڑنویس کو، مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں BJP کی شاندار قیادت کرنے اور اب تک کی بہترین کارکردگی حاصل کرنے کا سہرا جاتا ہے۔ BJP نے کُل 132 سیٹیں حاصل کیں، جو کہ اکثریت سے محض 13 سیٹیں کم ہیں۔ اس سے پہلے 54 سالہ فڑنویس دو مرتبہ وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لے چکے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں