بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے مہایوتی اتحاد نے زبردست اکثریت کے ساتھ مہاراسٹر اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی قیادت والے آئی این ڈی آئی اے بلاک نے جھارکھنڈ میں دوبارہ کامیابی حاصل کی ہے۔
مہاراشٹر میں کُل 288 سیٹوں میں سے BJP نے 132 سیٹیں جیتی ہیں۔ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا نے 57 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اجیت پوار کی قیادت والی NCP نے 41 سیٹیں جیتی ہیں۔ کانگریس نے 16 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
NCP شرد پوار گروپ نے 10 سیٹیں جیتی ہیں۔ شیوسینا UBT نے 20 سیٹیں جیتی ہیں اور دیگر 12 سیٹوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔
ریاست میں نئی سرکار کی تشکیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے شیو سینا کے سربراہ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ مہایوتی اتحاد میں شامل تمام پارٹیاں `مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بات چیت کریں گی۔
جھارکھنڈ میں کُل 81 سیٹوں میں سے حکمراں JMM نے 34 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کانگریس کو 16 سیٹیں ملی ہیں اور RJD نے چار سیٹیں جیتی ہیں۔ بی جے پی 21 سیٹوں پر کامیاب ہوئی ہے۔ دیگر نے 6 سیٹیں جیتی ہیں۔
I.N.D.I.A. بلاک، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کانگریس، راشٹریہ جنتا دل اور CPI (ML) پر مشتمل ہے۔
ہمارے نامہ نگارنے خبر دی ہے کہ I.N.D.I.A. بلاک نے نو منتخب ارکان اسمبلی آج ایک میٹنگ کریں گے۔
جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کانگریس، راشٹریہ جنتا دل اور CPI (ML) کے نو منتخب ارکان اسمبلی اِس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ہیمنت سورین کے I.N.D.I.A. بلاک لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کا امکان ہے۔ لیڈر منتخب ہونے کے بعد ہیمنت سورین ریاست میں نئی سرکار تشکیل دینے کیلئے دعویٰ پیش کریں گے۔
81 رکنی اسمبلی میں I.N.D.I.A. بلاک نے 56 سیٹیں جیتی ہیں۔ وہیں BJP قیادت والے NDA نے 24 سیٹوں پر کامیابی حال کی ہے۔ ایک سیٹ پر جھارکھنڈ لوک تانترک کرانتی کاری مورچہ کو جیت ملی ہے۔