ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 20, 2024 9:57 AM | BJP-CONGRESS COMPLAINT

printer

BJP نے کَل پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں NDA کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے پرامن احتجاج کے دوران پارٹی کے دو رکن پارلیمنٹ کے چوٹ لگنے کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے خلاف اچانک حملہ کرنے اور اُکسانے کی پاداش میں دلّی پولیس میں ایک شکایت درج کی ہے۔

BJP نے کَل پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں NDA کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے پرامن احتجاج کے دوران پارٹی کے دو رکن پارلیمنٹ کے چوٹ لگنے کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے خلاف اچانک حملہ کرنے اور اُکسانے کی پاداش میں دلّی پولیس میں ایک شکایت درج کی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے BJP کے سینئر لیڈر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس تھانے میں اپنی شکایت میں پارٹی نے اِس واقعے کی تفصیل بیان کی ہے۔

پارٹی کے ہیڈکوارٹر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے جناب گاندھی پر پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں NDA کے ارکان پارلیمنٹ کی ساتھ غلط برتاؤ کا الزام لگایا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ BJP کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سارنگی کو شدید طور پر چوٹ آئی اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، ایک اور رکن پارلیمنٹ مکیش راجپوت کے بھی چوٹ لگی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی رکن پارلیمنٹ Phangnon Konyak کے ساتھ راہل گاندھی کا برتاؤ نامناسب تھا اور انہوں نے راجیہ سبھا کے صدر نشیں سے، اس سلسلے میں شکایت کی۔ اس دوران کانگریس ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد بھی پولیس اسٹیشن پہنچا اور اس معاملے میں، اُس نے بھی ایک شکایت درج کرائی۔ اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جب وہ پارلیمنٹ کے اندر جانے کی کوشش کررہے تھے، تو BJP ارکان پارلیمنٹ نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ انہیں دھکا دیا گیا اور اُن کی جانب سے دھمکی دی گئی۔ انہوں نے، اُن سے کہا کہ یہ داخلے کا گیٹ ہے اور انہیں ایوان کے اندر جانے کا اختیار ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں