ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 19, 2024 10:04 PM

printer

BJP نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں آج ممبر پارلیمنٹ کی جانب سے ایک پرامن احتجاج کے دوران پارٹی کے دو ممبران پارلیمنٹ کے زخمی ہو جانے کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے خلاف دلی پولیس میں مبینہ حملے اور اُکسانے کی ایک شکایت درج کی ہے۔ کانگریس نے بھی پولیس میں جوابی شکایت درج کی ہے

BJP نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں آج NDA کے ممبر پارلیمنٹ کی جانب سے ایک پرامن احتجاج کے دوران پارٹی کے دو ممبران پارلیمنٹ کے زخمی ہو جانے کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے خلاف دلی پولیس میں مبینہ حملے اور اُکسانے کی ایک شکایت درج کی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے BJP کے سینئر لیڈر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ پارلیمنٹ اسٹریٹ کے پولیس تھانے میں درج اپنی شکایت میں پارٹی نے واقعہ کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

جناب ٹھاکر نے مزید کہا کہ جب سکیورٹی فورسز نے جناب گاندھی اور دیگر اپوزیشن لیڈروں سے پارلیمنٹ میں داخل ہونے کے لیے ایک متعین شدہ راستہ اختیار کرنے کو کہا تو جناب گاندھی نے غصے کا اظہار کیا اور طے شدہ راستے پر نہیں چلے۔

پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے جناب گاندھی پر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں NDA کے ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ نازیبہ برتاؤ کیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ BJP کے ممبر پارلیمنٹ پرتاپ سارنگی تشویشناک حد تک زخمی ہو گئے اور انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ایک اور ممبر پارلیمنٹ مکیش راجپوت بھی زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ قبائلی ممبر پارلیمنٹ Phangnon Konyak کے ساتھ راہل گاندھی نے نامناسب برتاؤ کیا اور انہوں نے راجیہ سبھا کے صدر نشیں سے اِس کی شکایت کی ہے۔

اِدھر کانگریس ممبران پارلیمنٹ کا ایک وفد بھی پولیس اسٹیشن پہنچا اور اُس نے اس معاملے میں جوابی شکایت داخل کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈر دگوجے سنگھ نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں BR امبیڈکر کے مجسمے سے Makar دوار تک احتجاجی مارچ کریں گے لیکن BJP کے لیڈر شور وغل کرتے ہوئے مکر دوار پر جمع ہو گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اِس واقع میں کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے گر گئے اور ان کے دونوں گھٹنوں میں چوٹیں آئیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں