August 26, 2024 3:15 PM

printer

BJP نے جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے 15 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے

BJP نے جموں وکشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے 15 امیدواروں کی ایک نئی فہرست جاری ہے۔ پارٹی نے پامپور سے سید شوکت غیور اندرابی کو ٹکٹ دیا ہے، جبکہ شوپیاں سے جاوید احمد قادری، راجپورہ سے ارشد بھٹ، اننت ناگ سے ایڈووکٹ سید وجاہت، کشتواڑ سے محترمہ Shagun Parihar اور ڈوڈہ سے Gajay سنگھ رانا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

اِدھرا راکیش ٹھاکر رام بَن سیٹ سے چناؤ لڑیں گے، جبکہ بانیہال سے سلیم بھٹ اور ڈوڈہ ویسٹ سے شکتی راج پریہار امیدوار ہوں گے۔ اس سے پہلے BJP نے جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کیلئے 44 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی، جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔

جموں وکشمیر میں اسمبلی چناؤ تین مرحلوں میں کرائے جائیں گے اور پہلے مرحلے میں اگلے مہینے کی 18 تاریخ کو پولنگ ہوگی۔ 90 ارکان پر مشتمل جموں وکشمیر اسمبلی کیلئے ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں