BJP ممبر پارلیمنٹ پرتاپ سارنگی آج پارلیمنٹ ہاؤس میں، برسراقتدار BJP اور اپوزیشن کی طرف سے احتجاج اور جوابی احتجاج کے دوران زخمی ہوگئے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے ایک ممبر پارلیمنٹ کو دھکا دیا، جو اُن پر گرپڑے، جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے۔
اسی دوران جناب گاندھی نے کہا کہ جب وہ پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، تو بی جے پی ارکانِ پارلیمنٹ نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں دھکا دیا گیا اور دھمکی دی گئی۔×