ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 26, 2025 3:06 PM

printer

BJPنے عید سے پہلے  ضرورتمند مسلمانوں کیلئے ’سوغاتِ مودی مہم‘ کا آغاز کیا ہے

بی جے پی اقلیتی مورچے نے ”سوغاتِ مودی“ مہم شروع کی ہے۔ اِس مہم کا مقصد عید سے پہلے ملک بھر میں پچھڑے ہوئے 32 لاکھ مسلمانوں کو خصوصی کٹس تقسیم کرنا ہے۔ اِس مہم کا مقصد اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ غریب مسلم کنبے کسی پریشانی اور تکلیف کے بغیر یہ تہوار مناسکیں۔ بی جے پی اقلیتی مورچے کے قومی صدر جمال صدیقی نے آکاشوانی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے اِس مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے اور آئندہ آنے والے عید، گڈ فرائیڈے، ایسٹر، بیساکھی، نوروز اور بھارتی نئے سال جیسے موقعوں پر اقلیتی محاذ ”سوغاتِ مودی“ کے ذریعہ ضرورتمند افراد تک رسائی حاصل کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کے حصے کے طور پر اقلیتی مورچے کے 32 ہزار ورکر ملک بھر میں 32 ہزار مسجدوں کے توسط سے ضرورتمند افراد سے رابطہ قائم کریں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں