کثیر رخی تکنیکی اور اقتصادی اشتراک سے متعلق جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی انجمن BIMSTEC کے وزراء خارجہ کی میٹنگ آج نئی دلی میں شروع ہورہی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ ایس جے شنکر اِس میٹنگ میں BIMSTEC ملکوں کے اپنے ہم منصب وزیروں کی میزبانی کریں گے۔
اِس دو روزہ میٹنگ سے خلیج بنگال کے خطے کے اطراف واقع ملکوں کو مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور اِسے مستحکم بنانے کا موقع ملے گا، جن میں سکیورٹی، Connectivity، تجارت اور سرمایہ کاری شامل ہیں۔
BIMSTEC وزراء خارجہ کی یہ دوسری میٹنگ ہے۔ اِس طرح کی پہلی میٹنگ پچھلے سال جولائی میں تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہوئی تھی۔ BIMSTEC گروپ میں 7 ملک شامل ہیں، جن میں بھارت کے ساتھ ساتھ سری لنکا، بنگلہ دیش، میانما، تھائی لینڈ، نیپال اور بھوٹان بھی ہیں۔