ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 1, 2024 9:37 AM

printer

بھارت نے چین، تھائی لینڈ اور بحرین سے درآمد کئے جانے والے گلاس فائبر کے انبار کی روک تھام کے مقصد سے، اس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

بھارت نے، گھریلو کمپنیوں کی طرف سے شکایت موصول ہونے کے بعد، چین، تھائی لینڈ اور بحرین سے درآمد کئے جانے والے گلاس فائبر کا، ضرورت سے زیادہ اَنبار لگائے جانے کے خلاف، تحقیقات شروع کردی ہے۔ اگر تحقیقات سے انبار کی تصدیق ہوگئی، تو اِس کی روک تھام کے مقصد سے، گلاس فائبر پر محصول عائد کیا جاسکتا ہے۔

تجارتی چارہ جوئی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل DGTR نے، انبار کی روک تھام کیلئے یہ تحقیقات، درخواست دہندہ کی طرف سے داخل کئے گئے شواہد کی بنیاد پر شروع کی ہے۔ درخواست میں گلاس فائبر کا انبار لگائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

DGTR، تجارت کی وزارت کے تحت، تحقیقات کرنے والی شاخ ہے اور وہ انبار لگائے جانے کی روک تھام کے مقصد سے، درآمدات پر، محصولات عائد کرنے کی بھی سفارش کرسکتا ہے۔

انبار کی روک تھام کی تحقیقات یہ جاننے کیلئے کی جاتی ہے، کہ آیا، سَستی در آمد شدہ اشیاء کے، ملک میں بہت بڑی مقدار میں آجانے سے، گھریلو صنعتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ محصول تجارت کے منصفانہ طور طریقوں اور گھریلو مصنوعات سازوں کیلئے برابری کا ماحول یقینی بنانے کیلئے عائد کیا جاتا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں