ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 1, 2024 9:40 AM

printer

بھارت کی شیئر مارکیٹ میں، رواں مالی سال کی، اپریل سے جون تک کی سہ ماہی میں، تقریباً 14 فیصد اُچھال آیا ہے، جو 10 سرکردہ اسٹاک مارکیٹوں میں سب سے زیادہ اُچھال ہے۔

بھارت کی اسٹاک مارکیٹوں نے رواں مالی سال کی جون میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اپریل سے جون کی مدت کے دوران بھارتی اسٹاک مارکیٹ کے اثاثے میں 13 اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو 10 سرکردہ مارکیٹوں میں سب سے زیادہ ہے۔ فی الحال بھارت کی حصص مارکیٹ، دنیا کی پانچویں سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ ہے، جس میں پانچ ٹریلین ڈالرز کا اثاثہ موجود ہے۔ اپریل سے جون کے درمیان امریکی مارکیٹ قدر میں، جو دنیا کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ ہے، دو اعشاریہ سات پانچ فیصد کا اضافہ ہوا تھا اور یہ 56 ٹریلین ڈالرز تک پہنچی ہے۔

چین کی شیئر مارکیٹ کی قدر میں، جو دنیا کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ ہے اپریل سے جون کے درمیان پانچ اعشاریہ پانچ نو فیصد کی کمی آئی۔ اب چین کی اسٹاک مارکیٹ کم ہوکر آٹھ اعشاریہ چھ ٹریلین ڈالرز کی ہوگئی ہے۔

 بھارتی اسٹاک مارکیٹ 2023 کے بعد سے، اچھال کے رُجحان پر ہے. پچھلے سال بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں 25 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا تھا، جون میں، سنسیسکس اور نفٹی دونوں میں تقریباً سات فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں