July 1, 2024 9:42 AM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات نے شمال مغربی، مشرقی اور شمال مشرقی بھارت میں اگلے تین سے چار دن تک موسلادھار بارش سے متعلق آرینج اِلرٹ اور ریڈ اِلرٹ جاری کیا ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے شمال مغربی، مشرقی اور شمال مشرقی بھارت میں اگلے تین سے چار روز کے دوران شدید سے بہت شدید بارش کے تناظر میں اورینج اور ریڈ الرٹس جاری کئے ہیں۔

محکمہئ موسمیات نے کہا ہے کہ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مشرقی راجستھان اور اترپردیش کے زیادہ تر حصوں میں، اِس مہینے کی تین تاریخ تک شدید بارش کا سلسلہ رہے گا۔ مشرقی اور شمال مشرقی بھارت کے حصوں، بہار، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تری پورہ میں اگلے دو سے تین روز کے دوران اِسی طرح کے حالات رہیں گے۔ مغربی بھارت میں شدید بارش کی صورتحال کا اثر اس مہینے کی چار تاریخ تک گجرات، وسطی مہاراشٹر اور گوا پر بھی پڑے گا۔

اس دوران جنوبی بھارت میں تمل ناڈو، پڈوچیری، کیرالہ اور جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقے میں کل تک اور لکشدیپ، ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ اور ساحلی کرناٹک میں، اِس مہینے کی تین تاریخ تک اِسی طرح کے حالات رہیں گے۔

موسمیات سے متعلق ایجنسی نے کہا ہے کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی ہونے کا امکان نہیں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں