بی سی سی آئی نے ICC Men’s کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 میں جیت کے بعد بھارتی ٹیم کیلئے ایک ارب 25 کروڑ روپے کی بڑی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے Kensington میں بھارت کی شاندار جیت کے بعد کیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب شاہ نے کہا کہ ٹیم نے کھیل کے دوران غیر معمولی کارکردگی، عزم اور کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ جناب شاہ نے اس مثالی کامیابی پر کھلاڑیوں، کوچز اور معاون عملے کو مبارکباد دی۔ روہت شرما کے زیر قیادت بھارتی ٹیم نے اس کھیل کے دوران سبھی میچ جیت کر T-20 عالمی کپ حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن کر تاریخ رقم کی ہے۔ x
Site Admin | July 1, 2024 9:35 AM