ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 9, 2024 2:59 PM

printer

BCCI نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ کے ایل راہل اور رشبھ پنت ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز یش دیال کو پہلی مرتبہ ٹسٹ ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔ یہ سیریز 19 ستمبر سے شروع ہوگی۔ پہلا ٹیسٹ میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ رشبھ پنت دسمبر 2022 سے پہلی مرتبہ ٹسٹ کرکٹ میں واپس آئے ہیں۔ بنگلہ دیش اپنے گھریلو میدان پر پاکستان کو دو صفر سے تاریخی شکست دے کر پراعتماد ہے۔ دوسری جانب بھارت نے اس سال کے شروع میں انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں چار ایک سے ہرایا تھا اور بھارتی ٹیم پورے   جوش وخروش کے ساتھ میدان پر اترے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں