BCCI نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ پانچ ٹی ٹوئینٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز کے لیے 15 رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جو اس مہینے کی 22 تاریخ سے کولکاتہ میں شروع ہوگی۔
سوریہ کمار یادو بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اکثر پٹیل نائب کپتان ہوں گے۔ محمد شامی نے، ایک سال سے زیادہ عرصے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی ہے۔ بھارت پانچ ٹی ٹوئینٹی میچوں کے بعد انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ بھی کھیلے گا۔x