سری لنکا میں نیشنل پیوپلز پاور کے لیڈر Anura Kumara Dissanayake کو آج صدارتی سکریٹریٹ میں سری لنکا کے نویں ایگزیکٹیو صدر کی حیثیت سے حلف دلایا گیا۔ 55 سالہ Dissanayake اپوزیشن کے لیڈر Sajith Premadasa کے خلاف سخت مقابلے کے بعد صدر کے عہدے کے انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کے دوسرے دور کے بعد اُنہیں فاتح قرار دیا گیا۔ وہ رانِل وکرما سنگھے کی جگہ صدر کے عہدے کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔
اِدھر وزیراعظم نریندر مودی نے سری لنکا کے صدر کے عہدے کے انتخابات میں کامیابی پر جناب Dissanayake کو مبارکباد دی ہے۔