ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 4, 2025 10:05 AM

printer

70 رکنی دلی اسمبلی انتخابات کی کل ہونے والی ووٹنگ کو خوش اسلوبی سے منعقد کرانے کے لیے سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔

70 رکنی دلی اسمبلی انتخابات کی کل ہونے والی ووٹنگ کو خوش اسلوبی سے منعقد کرانے کے لیے سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ پولنگ جو کَل صبح سات بجے شروع ہوگی، شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ ایک کروڑ 56 لاکھ سے زیادہ ووٹرس 699  امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اس سے پہلے چناؤ مہم کَل شام  ختم ہوگئی۔ ووٹوں کی گنتی ہفتے کے روز ہوگی۔

انتخابی کمیشن نے دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ حفاظتی اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔ ووٹروں کو کسی بھی طرح سے لبھانے کی کوششوں کی روک تھام کے تحت اب تک 220 کروڑ روپے مالیت سے زیادہ کی نقد رقم، شراب، منشیات، مفت میں بانٹی جانے والی چیزیں اور قیمتی دھات ضبط کی گئی ہیں۔ ضبط کی گئی اشیاء میں سب سے زیادہ 88 کروڑ روپے کی منشیات ہیں، وہیں قیمتی دھاتوں کی قیمت 81 کروڑ روپے ہے۔ ضبط کی گئی اشیاء کی یہ مالیت، سال 2020 میں ہوئے دلّی اسمبلی انتخابات کے دوران ضبط کی گئی اشیاء کی قیمت سے قریب چار گنا زیادہ ہے۔ سال 2020 میں 57 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی اشیاء ضبط کی گئی تھیں۔ مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے C-Vigil ایپ کے ذریعہ 7 ہزار 499 شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے محض 32 شکایتیں زیر التوا ہیں، جبکہ باقی سبھی شکایتوں کا ازالہ کرلیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں